زیارت، اے این پی کے جلسے پر خودکش حملے کیخلاف احتجاجی ریلی

  • July 11, 2018, 9:24 pm
  • National News
  • 123 Views

زیارت(نامہ نگار)زیارت عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام گزشتہ روز اے این پی کے کارنر میٹنگ پر ہونے والے خودکش حملے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ضلعی صدر ہدایت اللہ کاکڑ کررہے تھے ، مرکزی ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری عبدالمالک پانیزئی، ممبر مرکزی کونسل عبدالواسع ترین، ممبر صوبائی کونسل ملک حبیب اللہ کاکڑ، تحصیل صدر میر عالم افغان، ضلعی صدر پی ایس ایف قائر خان سارنگزئی، اجمل خان کاکڑ ،پی ٹی آئی کے ملک جہانگیر کاکڑ ، جمعیت علماء اسلام کے سید محمد کاکڑ، بی این پی مینگل کے وحید قریشی اور بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے۔ احتجاجی ریلی شہر کے مختلف گلیوں سے ہوتی ہوئی مین چوک پر احتجاجی مظاہرہ کی شکل اختیار کرگیا ،جس سے مقررین نے خطابات کئے اور کل کے ہونے والے اندوہناک واقعے کی شدید مذمت کی گئی اور حکومت سے فی الفور اس طرح کے واقعات کی روک تھا م کا مطالبہ کیاگیا ۔اور آخر میں شہید ہونے والے رہنماوں اور کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کی گئی ، مظاہرہ کے اختتام پر شہداء اور زخمیوں کے لئے دعا بھی کی گئی ۔