انتخابی امیدواروں کو سیکورٹی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ، جمعیت نظریاتی

  • July 11, 2018, 9:24 pm
  • National News
  • 49 Views

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی امیر مولانا عبدالقاد رلونی نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو سیکورٹی فراہم کرنا نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے میں خودکش حملہ غیر انسانی عمل ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے جمعیت علماء اسلام نظریاتی اقتدار میں آکر عوام کے مسائل حل کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 264 پر نورزئی قومی اتحاد کی جانب سے جمعیت علماء اسلام نظریاتی کی حمایت اور حلقہ پی بی25 پر جمعیت علماء اسلام کے امیدوار مولوی خدائے نظر کو نورزئی قومی اتحاد کے امیدوار کمانڈر فضل کے حق میں دستبردار کرنے کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیاا س موقع پر قاری مہر اللہ، عبدالستار چستی اور سردار عارف نورزئی بھی موجود تھے انہوں نے کہا ہے کہ انتخابات کا وقت ہے تمام سیاسی جماعتیں اپنے امیدوار کے کامیابی کے لئے دن رات ایک کر کے محنت کر رہے ہیں اور اس وقت جمعیت علماء اسلام نظریاتی قومی اور صوبائی نشستوں پر اپنے امیدوار نامزد کئے ہیں بلوچستان کے عوام کی توجہ کا مرکز جمعیت نظریاتی بنی ہوئی ہے گزشتہ پانچ سالوں میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے صوبے کو پسماندہ رکھنے میں اپنا بھر پور کردا رادا کیا قوم پرستی کے نام پر سیاست کرنیوالوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں جمعیت علماء اسلام نے اقتصادی راہداری پر بلوچستان کو نظرانداز کرنے سے متعلق بھر پور جمہوری احتجاج کی اور ژوب سے لے کر کوئٹہ اور کوئٹہ سے لے کر گوادر تک لانگ مارچ کیا اور بلاک شناختی کارڈ کے معاملے پر بھی احتجاج کیا انہوں نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو سیکورٹی فراہم کرنا نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے میں خودکش حملہ غیر انسانی عمل ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے جمعیت علماء اسلام نظریاتی اقتدار میں آکر عوام کے مسائل حل کرینگے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف جن سیاسی جماعتوں کے خلاف تحقیقات ہو رہی ہے اس کی حمایت کر تے ہیں صرف ایک پارٹی کو نشانہ بنایا جائے بلکہ پانا مامیں شامل تمام لوگوں سے تحقیقات ہونی چا ہئے۔