حکومت سیاسی رہنماؤں کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کریں، ایچ ڈی پی

  • July 11, 2018, 9:25 pm
  • National News
  • 128 Views

کوئٹہ ( پ ر)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور کے کارنر میٹنگ کے دوران دھماکہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے واقعہ کے نتیجے میں ہارون بلور اور دیگر درجنوں افراد کے شہادتوں کے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا،عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ذمہ داری صوبائی حکومتوں پر عائد ہوتی ہیں ،مگر کے پی کے حکومت عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اور انتخابی امیدواروں کی امن کی فراہمی میں ناکامی سے دوچار ہو گئی ہیں گزشتہ کئی سالوں سے اے این پی کے مرکزی رہنما و کارکن دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں جس کے نتیجے میں ا ے این پی کے سینکڑوں رہنماوکارکن جام شہادت نوش کر چکے ہیں ،بیان میں کہا گیا کہ HDP دکھ اور غم کے اس گھڑی میں ANP کے ساتھ کھڑی ہیں اور مطالبہ کرتی ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کو بینقاب کرکے ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لا کر شہریوں اور سیاسی رہنماؤں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔دراین اثنا پارٹی امید واروں کے انتخابی مہم کا سلسلہ جاری رہا مختلف کارنر میٹنگوں عوامی اجتماعات اور معتبرین کی بڑی تعداد نے قومی اسمبلی حلقہ این اے 265 اور صوبائی اسمبلی پی بی27 کیلئے پارٹی چیئرمین عبدالخالق ہزارہ۔ جبکہ صوبائی اسمبلی پی بی26سے احمد علی کوہزاد اور این اے264 کیلئے محمد رضا ہزارہ کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھا اس موقع پر پارٹی رہنماؤں محمد رضا وکیل عزیز اللہ ہزارہ مرزا حسین ہزارہ محمد یونس چنگیزی غلام مہدی محمد حسین نجیب ندیمی عصمت اللہ یاری ڈاکٹر اصغر علی چنگیزی عصمت ایڈووکیٹ ساحل ہزارہ بوستان علی کشتمند اور دیگر رہنماوں نے کہا کہ پارٹی اپنے انتخابی منشور پر عمل در آمد کرنے پر مکمل یقین رکھتی ہیں ہمارا مقصد کوئٹہ کے شہریوں کے درمیاں صدیوں پرانے روابط کی مکمل بحالی اور یہاں کے اقوام کو آپس میں برادری اور برابری کی بنیاد پر مضبوط قومی رشتوں کے بندھن سے جوڑنا ہے ہم چاہتے ہیں کہ عوامی نمائندوں کے اختیارات کے فوائد فوری طور پر نظر آنے شروع ہو جائیں کیونکہ عوام کے عوام کے منتخب کردہ نمائندے عوام کے خادم کی حیثیت رکھتے ہیں ہماری جڑیں عوام کے اندر سے اٹھی ہیں۔ ہمارے نمائندے عام اور غریب طبقے سے تعلق رکھتے ہیں جنہیں عام آدمی کے مسائل کا بخوبی علم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتے ہیں پارٹی کی گزشتہ کارکردگی اور سیاسی پالیسیوں کی بدولت صوبہ میں آباد اقوام کے درمیاں غلط فہمیاں پیدا کرنے والے قوتوں کے مقاصد ناکامی سے دوچار ہوئی اور یہاں آباد اقوام نے اپنی صدیوں پرانے تعلقات کی بحالی کیلئے جن سیاسی قوتوں پر اعتماد کا اظہار کیا ان میں ایک HDP کا نام بھی شامل ہے اس اعتماد اور یقین کو کوئٹہ کے شہری25 جولائی کے دن چاند پر مہر لگا کر ثابت کریں گے کہ امن اور رواداری کے پرچم دار ہی ان کے اعتماد کا سحق دار ہے۔